ایشیاء کپ فائنل: پاکستان کی ٹاپ آرڈر بیٹنگ ناکام

Bangladesh

Bangladesh

ڈھاکہ : (جیو ڈیسک) ایشیاء کپ فائنل میں بنگال کا جادو چل گیا اور پاکستان کی ٹاپ آرڈر بیٹنگ ناکام ہو گئی۔ شیر بنگلہ اسٹیڈیم میر پور میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

پاکستان کے چھ بیٹسمین ایک سو تینتیس رنز پر پویلین لوٹ گئے۔ ناصر جمشید نو رنز بناکرمشرفی کی گیند پر محمود اللہ کو کیچ دیکر رخصت ہوئے۔ یونس خان صرف ایک رن بناسکے انہیں نظم الحسین نے ایل بی ڈبلیو کیا۔ مصباح الحق تیرہ رنز پر رن آؤٹ ہوئے اور محمد حفیظ نے چالیس رنز اسکور کرکے رزاق کی گیند پر نظم الحسین کو کیچ دے بیٹھے۔

حماد اعظم کو شاکب الحسن نے اپنی ہی گیند پر کیچ کیا۔ حماد نے تیس رنز بنائے۔ عمر اکمل تیس رنز بنا کر امپائر کے غلط فیصلے کا شکار ہوئے۔ انہیں محمود اللہ کی گیند پر مشفیق الرحیم نے کیچ کیا۔