ایشیاء کپ کی فاتح پاکستان ٹیم مرحلہ وار وطن وآپس پہنچے گی

Asia Cup

Asia Cup

پاکستان: (جیو ڈیسک) ایشیاء کپ کرکٹ ٹورنا منٹ کی فاتح پاکستان کرکٹ ٹیم مرحلہ وار وطن وآپس پہنچے گی۔ کراچی سے تعلق رکھنے والے کچھ کھلاڑی آج رات اور بقیہ ٹیم براستہ دبئی ہفتے کو لاہور آئیں گے۔

میرپور ڈھاکا میں منعقدہ ٹورنا منٹ کے فائنل میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد میزبان بنگلہ دیش کو دو رنز سے شکست دی اور دوسری بار ایشین چیمپئن بن گیا۔ فائنل کے مین آف دی میچ شاہد آفریدی، ٹاپ اسکورر وکٹ کیپر سرفراز احمد اور اسد شفیق آج رات نو بجے ڈھاکا سے کراچی پہنچیں گے۔ کپتان مصباح الحق، تجربہ کار بیٹسمین یونس خان اور کوچ ڈیو واٹمور سمیت ٹیم کے دیگر ارکان ہفتے کو صبح اور شام کی فلائٹس سے براستہ دبئی لاہور آئیں گے۔