ایشیاء کپ کے فائنل کو متنازعہ بنانا افسوس ناک ہے۔ انتخاب عالم

intikhab alam

intikhab alam

پاکستان: (جیو ڈیسک) پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز انتخاب عالم کا کہنا ہے کہ ایشیاء کپ کے فائنل کو بنگلہ دیش کیجانب سے متنازعہ بنانا افسوس ناک بات ہے۔ انتخاب عالم نے کہا کہ پاکستان اور میزبان بنگلہ دیش کے درمیان ایشیا کپ کا فائنل شاندار رہا اور دونوں ٹیموں نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا، اسکے باوجود بنگلہ دیشی بورڈ کی جانب سے متنازعہ قرار دینے پر مایوسی ہوئے ہے۔

انھوں نے کہا کہ فیلڈ امپائر اور میچ ریفری کیجانب سے پاکستانی بولر اعزاز چیمہ کے بارے میں کوئی شکایت نہیں ملی جبکہ اپیل کا خیال ایشیاء کپ کے فائنل میں شکست کے بعد کیوں آیا ہے۔