ایشیا کپ، بھارت نے سری لنکا کو 50 رنز سے شکست دے دی

india

india

ڈھاکا : ( جیو ڈیسک) دفاعی چیمپیئن بھارت نے سری لنکا کو پچاس رنز سے ہرا کر ایشیا کپ کرکٹ ٹورنا منٹ کا فاتحانہ آغاز کردیا ہے۔ سری لنکا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ سچن ٹنڈولکر چھ رنز پر آؤٹ ہوئے۔ دوسری وکٹ کی شراکت میں گوتھم گمبھیر اور ویرت کوہلی نے دو سو پانچ رنز کا اضافہ کیا اور سنچریاں بنائیں۔ کوہلی نے ایک سو آٹھ اور گمبھیر نے سو رنز بنائے۔

بھارتی ٹیم تین وکٹوں پر تین سو چار رنز تک محدود رہی۔ فرویز محاروف نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں سری لنکن ٹیم دوسو چوون رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ کپتان مہیلا جے وردھنے نے اٹہتر اور کمار سنگا کارا پینسٹھ رنز بناسکے۔ عرفان پٹھان، روی چندرن اشون نے تین، تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔