ایشیا کپ: آج پاکستان اور سری لنکا ایک دوسرے کیخلاف صف آرا

Cricket

Cricket

ڈھاکا : (جیو ڈیسک) آج پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں ایک دوسرے کیخلاف صف آرا ہونگی۔ ایشیا کپ میچوں میں سری لنکا نے آٹھ اور پاکستان نے تین جیتے ہیں۔ سری لنکا کوہراکر پاکستان فائنل کے لئے کوالیفائی کر لے گا۔ بھارت سے ہارنے کے بعد سری لنکا  کو لازمی فتح درکار ہے۔

ایشیا کپ کرکٹ معرکوں میں سری لنکا، پاکستان پر حاوی رہا۔ سری لنکن ٹائیگرز نے گیارہ میچز میں آٹھ اور پاکستان نے تین جیتے ہیں۔ مجموعی طور پر126ون ڈے انٹرنیشنل میں فتح کی دیوی 75بار پاکستان اور47مرتبہ سری لنکا پر مہربان ہوئی۔

باہمی میچوں پاکستان بہترین اسکور نو وکٹ پر371اور کمترین مجموعہ 75رنز رہا۔سری لنکاکابڑا ٹوٹل نو وکٹ پر 349اورکمترین اسکور78رنز رہا۔ سنتھ جے سوریا 82 میچز2517رنزبنا کر پاک،سری لنکامقابلوں کے نمایاں بیٹسمین ہیں۔ پاکستان کی جانب سے انضمام الحق نے 63اوڈی آئیزمیں2265رنز اسکورکئے۔ کمارسنگا کارا 1212،یونس خان 1189اورشاہدآفریدی 1117 رنز بناچکے ہیں۔

مرلی دھرن نے 63میچوں میں96کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔وسیم اکرم نے 59میچزمیں92اور شاہد آفریدی نے57میچوں میں اتنے ہی کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔ ایشیاکپ میں سنگاکارا168اورشاہد آفریدی 149رنزبنا چکے ہیں۔