ایشین اسکواش چیمپئن شپ: فائنل میں پاکستان اوربھارت کا ٹکراؤ

squash

squash

کویت: (جیو ڈیسک) ایشین ٹیم اسکواش چیمپئن شپ فائنل میں دفاعی چیمپئن پاکستان کا مقابلہ بھارت سے ہوگا۔ سیمی فائنل میں پاکستان نے ملائیشیا کو شکست دی۔ بھارت نے میزبان کویت کوہرادیا۔

کویت میں جاری ایشین اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کے فرحان محبوب نے ملائیشیا کے نفیزوان عدنان کوتین ایک سے ہرادیا۔ فرحان کی کامیابی کااسکور نوگیارہ،گیارہ سات،گیارہ چھ اور گیارہ نو رہا۔

ناصر اقبال نے ملائیشین ایوان یوین کو پانچ گیمز کے سخت مقابلے میں تین دو سے زیرکیا۔ ناصر اقبال نے بارہ دس،دس بارہ،سات گیارہ،گیارہ سات اور گیارہ چار کے اسکور سے کامیابی حاصل کی۔ بھارت کے ساروگوشال اور ہروندر پال نے اپنے اپنے میچز جیت کر بھارت کو فائنل میں پہنچایا۔