ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی، پاکستانی ٹیم آج چین کے مدمقابل

Asian Hockey Champions Trophy

Asian Hockey Champions Trophy

دوحہ(جیوڈیسک) ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں فاتحانہ آغاز کرنے کے بعد پاکستانی ٹیم اپنے دوسرے میچ میں آج چین کے خلاف مقابلہ کرے گی۔

دوحہ میں ایشین ہاکی ٹورنامنٹ کے دوسرے روز بھی تین میچ کھیلے جائیں گے۔پاکستان اور چین کے درمیان مقابلہ پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے نو بجے شروع ہو گا۔

دیگر مقابلوں میں دفاعی چیمپئن بھارت اور جاپان جبکہ اومان اور ملائیشیا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگیں ۔ ایونٹ میں گزشتہ روز کھیلے گئے میچوں میں پاکستان نے اومان کی ٹیم کو مکمل آؤٹ کلاس کر کے پہلی فتح اپنے نام کی۔