ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ

LPG

LPG

پاکستان:(جیو ڈیسک) بین الالقوامی مارکیٹ میں ایل پی جی کی فی ٹن قیمت ایک سو چونسٹھ ڈالر کے اضافے سے گیارہ سو پچانوے ڈالر کی نئی بلندترین سطح تک پہنچ گئی ہے۔ پاکستان میں درآمد ہونے والی ایل پی جی کی فی ٹن قیمت پندرہ ہزار روپے کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ پینتس ہزار روپے کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئی ہے، اس اضافے کے نتیجے میں درآمدہ ایل پی جی کی فی کلوگرام قیمت پندرہ روپے، گھریلو سلینڈر کی قیمت ایک سو ستتر روپے اور کمرشل سلینڈر کی قیمت چھ سو اکیاسی روپے بڑھ گئی ہے۔

ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالہادی خان نے وفاقی حکومت اورآئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایل پی جی کو ایل پی جی کی مقامی قیمت کوموجودہ قیمت پر منجمد کرنے کے احکامات جاری کرے کیونکہ مستقل بنیادوں پر زائد قیمتوں کے باعث یل پی جی کی فروخت میں پچاس فیصد تک محدود ہو گئی ہے۔