ایل پی جی کی قیمتوں میں 5 روپے فی کلو کمی

LPG

LPG

پاکستان : (جیو ڈیسک) ایل پی جی کی قیمتوں میں پانچ روپے فی کلو گرام کمی کر دی گئی، گھریلو سلنڈر ساٹھ روپے اور کمرشل دو سو چالیس روپے سستا ہو گیا ہے۔

پانچ روپے فی کلو گرام کمی کے بعد کراچی، لاہور، گجرانوالہ، بہاولپور اور فیصل آباد میں ایل پی جی کی نئی قیمت 90 روپے جبکہ پشاور، اسلام آباد اور راولپنڈی میں سو روپے فی کلو گرام ہو گئی ہے۔ قیمتیں کم ہونے کے بعد مری میں ایل پی جی ایک سو پانچ روپے جبکہ گلگت، سوات اور کشمیر میں ایک سو دس روپے فی کلو فروخت ہو گی۔ او جی ڈی اسی ایل نے قیمتوں میں کمی کا نوٹفکیشن جاری کر دیا ہے۔