ایم کیو ایم کا ملک بھر میں رکنیت سازی مہم کا اعلان

anees

anees

متحدہ قومی موومنٹ نے کل سے ملک بھر میں رکنیت سازی مہم شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ارکان انیس قائمخانی، نسرین جلیل، مصطفی کمال، شعیب بخاری اور وسیم آفتاب نے کراچی میں پریس کانفرنس میں کہا کہ کرپشن سے پاک لوگوں کے ذریعے ہی تبدیلی لائی جا سکتی ہے، بار بار آزمائے ہوئے لوگوں سے تبدیلی نہیں لائی جا سکتی۔
انیس قائمخانی نے کہا کہ ایم کیو ایم نو فروری سے ملک بھر میں رکنیت سازی مہم کا آغاز کرے گی جس کیلئے ملک بھر میں کیمپس لگائے جائیں گے۔ انیس قائمخانی نے کہا کہ بلوچستان کے مختلف شہروں میں بھی ہمارے زونل دفاتر موجود ہیں۔