این آر او عملدرآمد کیس کی سماعت جاری

Supreme court

Supreme court

سپریم کورٹ (جیوڈیسک) سپریم کورٹ میں این آر او عملدرآمد کیس کی سماعت جاری ہے جس میں فاروق ایچ نائیک نے خط کا نیا مسودہ عدالت میں پیش کر دیا۔ مسودے کا جائزہ لینے کے لیئے سماعت کچھ دیر کے لیئے برخاست کر دی گئی ہے۔ ججز چیمبر میں ترمیم شدہ خط کے مسودہ کا جائزہ لیں گے۔

گزشتہ روز عدالت نے حکومت کی جانب سے سوئس حکام کو لکھے جانے والے خط کے مضمون میں تبدیلی کا حکم دیا تھا ۔ وزیر قانون فاروق ایچ نائیک نے وزیراعظم راجا پرویز اشرف سے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی جس میں سوئس حکام کو لکھے جانے والے خط کے مسودے پر تبادلہ خیال کیا اور خط کے ترمیم شدہ مسودے پر مشاورت کی۔

وزیر قانون نے وزیراعظم کو این آراو پرعملدر آمد کیس سے متعلق سپریم کورٹ کی سماعت اور اعلی عدلیہ کے ججز سے ہو نے والی مشاورت سے آگاہ کیا ۔ ذرائع کیمطابق وزیراعظم نے وزیر قانون کو سپریم کورٹ کے تحفظات دور کر نے کی ہدایت کی ۔ حکومتی ذرائع نے وزیراعظم اور وزیر قانون کی ملاقات کو مثبت قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ سپریم کورٹ میں خط کا مسئلہ حل ہو جائے گا ۔