ایوان صدر میں اتحادی جماعتوں کا اجلاس، اہم رہنماؤں کی شرکت

zardari ijlas

zardari ijlas

ایوان صدر میں چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی اور صدر مملکت صدر آصف علی زرداری کی سربراہی میں اتحادی جماعتوں کیاجلاس میں ملک کی تازہ ترین سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین، اے این پی کے سربراہ اسفندیار ولی، ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر فاروق ستار اور فاٹا کے رہنما منیر اور کزئی نے شرکت کی۔

اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ، نویدقمر، سنیٹرنیر حسین بخاری اور راجہ پرویز اشرف بھی موجود تھے ۔ اجلاس میں ملک کی تازہ ترین سیاسی صورتحال اور سینٹ کے انتخابات سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔