ایڈیلیڈ ٹیسٹ : ڈیبیو ٹینٹ ڈوپلیسز نے آسٹریلیا کو فتح سے محروم کر دیا

Adelaide Test

Adelaide Test

ایڈیلیڈ ٹیسٹ (جیوڈیسک) پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے فاف ڈوپلیسز نے ایڈیلیڈ میں آسٹریلیا کو یقینی فتح سے محروم کردیا۔ آخری روز آسٹریلیا کو فتح کے لئے چھ وکٹیں درکار تھیں۔ لیکن ڈوپلیسز ناقابل شکست سنچری سے میچ ڈرا کرانے میں کامیاب ہوگئے۔

ایڈیلیڈ ٹیسٹ کے پانچویں دن جنوبی افریقہ نے نامکمل اننگز چار وکٹوں کے نقصان پر ستتر رنز سے شروع کی۔ آسٹریلیا کو فتح کے لئے چھ وکٹیں اور جنوبی افریقہ کو تین سوباون رنز درکار تھے۔ڈی ویلیئر کو پیٹر سڈلز نے تینتیس رنز پر بولڈ کردیا۔

جیک کیلس اور ڈوپلیسز نے ننانوے رنز کی شراکت قائم کی۔ کیلس چھیالیس رنز بناکر لیون کی گیند پر کووان کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔ڈیل اسٹین صفر،کلین ویلڈ تین رنز بناسکے جس وقت کھیل ختم ہوا۔

جنوبی افریقہ نے آٹھ وکٹوں کے نقصان پردواڑتالیس رنز بنائے تھے۔ ڈوپلیسز ایک سو دس اور مورنی مورکل آٹھ رنز بناکرناٹ آٹ رہے۔ آسٹریلیا کے پیٹرسڈلز نے چار اور نیتھن لیون نے تین وکٹیں لیں۔سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ جمعہ سے پرتھ میں شروع ہوگا۔