ایک تھا ٹائیگر پر پابندی،سلمان خان جلد پاکستان آئیں گے

EkThaTiger Salman Khan

EkThaTiger Salman Khan

ممبئی : (جیو ڈیسک) دبنگ ہیرو سلمان خان جلد پاکستان آئیں گے۔بھارتی اداکار نے یہ فیصلہ پاکستان میں فلم ایک تھا ٹائیگر کی پروموشن پر پابندی کے بعد کیا ہے ۔ سلمان خان کی فلم ایک تھا ٹائیگر بھارت کے یوم آزادی یعنی پندرہ اگست کو ریلیز ہو رہی ہے ۔ جس میں دبنگ ہیرو را کے ایجنٹ کے روپ میں نظر آئیں گے۔

پیمرا نے فلم کے پروموز پر پابندی عائد کر دی ہے۔ فلم کے ہدایت کبیر خان کا کہنا ہے کہ ان کی فلم ایک تھا ٹائیگر پاکستان مخالف فلم نہیں اور یہ ہی غلط فہمی دور کرنے کے لیئے وہ اور سلمان خان جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔