ایک لاکھ سے زائد کشمیریوںکے قاتل ملک بھارت کو جمہوری اور سیکولر ملک کہلوانے کا کوئی حق نہیں۔امتیاز چوہدری

بھمبر (جی پی آئی)ایک لاکھ سے زائد کشمیریوں کے قاتل ملک بھارت کو جمہوری اور سیکولر ملک کہلوانے کا کوئی حق نہیں بھارت دنیا میں جمہوریت کے نام پر بد نما داغ ہے بین الاقوامی دنیا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لے ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی کے راہنما کوآرڈینیٹر وزیر اعظم آزادکشمیر برائے اٹلی ڈاکٹر محمد امتیاز چوہدری آف سوکاسن نے یوم سیاہ کے موقع پر پیپلزپارٹی کے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہاکہ ایک طرف بھارت دنیا میں سب سے بڑی جمہوری اور سیکولر ملک ہونے کا دعوی کرتا ہے جبکہ دوسری طرف مقبوضہ کشمیر میں مسلسل انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کررہاہے کشمیریوں کوان کا پیدائشی بنیادی حق حق خودارادیت دینے سے مسلسل انکار کررہا ہے مقبوضہ کشمیر کے عوام کی آواز کو دبانے کیلئے اب تک بھارت ایک لاکھ سے زائد کشمیریوں کو شہید کر چکا ہے جبکہ لاکھوں ماں بہنوںکی عصمت دری کر چکا ہے۔

لاکھوں لوگوں کو جیلوں میں قید کر رکھا ہے جو بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں کے منہ سے طمانچہ ہے اقوام متحدہ بھی مقبوضہ کشمیر کے اندر ہونے والے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر مسلسل خاموشی اختیار کیے ہوئے ہے انہوں نے کہاکہ لاکھوں کشمیریوں کے قاتل کو جمہوری ملک کہنا ظلم و زیادتی ہے۔