اے پی ایم ایل کے جلسے کی تیاریاں مکمل،لوگوں کی آمد شروع

pervez musharraf

pervez musharraf

کراچی میں باغ قائد میں آل پاکستان مسلم لیگ کے پہلے جلسے کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں اور  لوگوں کی آمد شروع ہو گئی ہے۔پولیس نے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیئے ہیں۔سابق صدر پرویز مشرف اب سے کچھ دیر بعد کراچی میں مزار قائد سے ملحقہ گراونڈ میں جلسے سے خطاب کر نے والے ہیں۔ جلسے میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کیئے گئے ہیں واک تھرو گیٹ لگائے گئے ہیں اس کے علاوہ گاڑیوں کو دور کھڑا کروایا جا رہا ہے۔
ایس ایس پی کراچی ایسٹ خادم حسین کا کہنا ہے کہ باغ جناح میں اے پی ایل ایم کے جلسے میں ایک ہزار اہلکار سیکیورٹی پر تعینات کئے گئے ہیں۔ انتظامیہ کو مغرب سے قبل جلسہ ختم کرنے کیلئے کہا گیا ہے۔