بابر اعوان متنازعہ پریس کانفرنس، سماعت آج ہو گی

Babar Awan

Babar Awan

بابر اعوان سمیت پیپلز پارٹی کے دیگر رہنماں کی عدلیہ کے بارے میں متنازعہ پریس کانفرنس سے متعلق کیس کی سماعت آج  سپریم کورٹ میں ہو گی۔
ذرائع کے مطابق بابر اعوان اور دیگر کی جانب سے متنازعہ پریس کانفرنس کے معاملے کی سماعت سپریم کورٹ میں جسٹس سعید آصف کھوسہ کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ کرے گا۔ بنچ اس بات کا تعین کرے گا کہ آیا بابراعوان اور دیگر وفاقی وزراء کی جانب سے پریس کانفرنس میں عدلیہ پر تضحیک کی گئی یا نہیں۔