بارسلونا اوپن ٹینس:اینڈی مرے کو کوارٹرفائنل میں اپ سیٹ شکست

andy murray

andy murray

بارسلونا: (جیو ڈیسک) بارسلونا اوپن میں کینیڈا کے میلوز روئنک نے عالمی نمبر چار اینڈی مرے کو اپ سیٹ شکست دیدی۔ دفاعی چیمپئن رافیل نڈال اور ڈیوڈ فیرر نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

بارسلونا اوپن میں کینیڈا کے میلوز روئنک نے کوارٹر فائنل میں برطانوی اینڈی مرے کو چھ چار اور سات چھ کے اسکور سے اپ سیٹ شکست دی۔دفاعی چیمپئن اور عالمی نمبردو اسپین کے رافیل نڈال نے سربیا کے یانکو تپ سراووچ کو چھ دو اور چھ دو سے آؤٹ کلاس کردیا۔ اسپین ہی کے ڈیوڈ فیرر نے سخت مقابلے کے بعد ہم وطن فلی کیانو لوپز کوچھ سات، سات چھ اور چھ تین سے زیر کرکے سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔