بارشوں اور تودہ گرنے سے پانچ افراد جاں بحق ,پانچ افراد برساتی نالے میں بہہ گئے

Rains

Rains

راولپنڈی (جیوڈیسک)بارشوں کے باعث چھت اور تودہ گرنے سے 5 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ دو خواتین سمیت 5 افراد برساتی نالے میں بہہ گئے۔ راولپنڈی کے علاقے ڈھوک سیداں میں بارش کی وجہ سے کچے مکان کی چھت گرگئی جس سے ایک شخص جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔

شانگلہ میں برفانی تودہ گرنے سے تین افراد جاں بحق ہو گئے۔پنڈی بھٹیاں میں دیوار گرنے سے مدرسے کا طالبعلم جاں بحق ہو گیا۔

دوسری جانب ہری پور کے علاقے تلوکل میں برساتی نالہ دو خواتین اور دو بچوں سمیت پانچ افراد کو بہا کر لے گیا۔کئی گھنٹے کے بعد ایک بچی کی لاش نکال لی گئی جبکہ چار کی تلاش جاری ہے۔