بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان

Snow

Snow

ملک کے بالائی علاقوں، شمال مشرقی بلوچستان ،بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آج بارش اور پہاڑوں پربرفباری کا امکان ہے۔ اسلام آباد میں پارہ بدستور نقطہ انجماد تک گرا ہوا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج اور کل کشمیر، گلگت بلتستان سمیت بالائی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری ہوگی۔ جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک اورسرد رہے گا۔ کالام میں درجہ حرارت منفی پندرہ ،پارا چنار میں منفی گیارہ سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔ ہنزہ میں درجہ حرارت منفی آٹھ،کوئٹہ میں منفی پانچ اور اسلام آباد میں صفر سینٹی گریڈ رہا۔