بالائی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان

weather

weather

پاکستان : (جیو ڈیسک)آئندہ چوبیس گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہیگا، جبکہ بالائی پنجاب، خیبر پختونخواہ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند ایک مقامات پرگرج چمک کیساتھ بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کاامکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پارا چنارمیں سب سے زیادہ چالیس ملی میٹر بارش ہوئی جبکہ مالم جبہ میں دو اعشاریہ پانچ انچ برفباری ریکارڈ کی گئی۔

آج اسلام آ باد میں درجہ حرارت آٹھ،کراچی بائیس ،لاہور بارہ، ،پشاورگیارہ، کوئٹہ نو،گلگت تین،مظفر آ بادنو ،مری تین، ملتان تیرہ اور فیصل آبادمیں بارہ سینٹی گریڈرہا،جبکہ ملک میں کم سے کم درجہ حرارت دیر میں منفی تین ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔