بالی بم دھماکوں کی سالگرہ پر دہشتگردی کا خطرہ

Indonesian Police

Indonesian Police

بالی (جیوڈیسک) بالی بم دھماکوں کو جمعے کے روز دس سال مکمل ہو رہے ہیں۔ اس موقع پر دہشت گردی کا خطرہ ظاہر کیا گیا ہے۔انڈونیشی پولیس نے واررننگ جاری کرتے ہوئے خبردار کیا کہ دہشت گرد بالی دھماکوں کی یاد میں ہونے والی تقریبات کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔

آسٹریلیا کی وزیر اعظم جولیا گیلارڈ اور انڈونیشیا کے صدر سیسلو بیمبینگ بالی میں ہونے والی تقریب میں شرکت کریں گے جس کے لئے خصوصی وارننگ جاری کی گئی ہے۔ انڈونیشیا کے جزیرے بالی میں دوہزار دو میں ہونے والے بم دھماکوں میں دو سو دو افراد ہلاک ہوئے تھے جن میں بڑی تعداد میں سیاح بھی شامل تھے۔