باکسرعامرخان کی فریال مخدوم سے منگنی

amir khan

amir khan

پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامرخان کی فریال مخدوم سے منگنی ہوگئی۔بولٹن کے وانڈرز اسٹیڈیم میں منگنی کی تقریب میں ایک ہزار مہمان شریک ہوئے۔
عامرخان نے فریال مخدوم کوایک لاکھ پانڈ مالیت کی انگوٹھی پہنائی ،جس پرتین ہیرے جڑے تھے ۔فریال نے میرون کلر کی ساڑھی زیب تن کی تھی۔ تقریب میں باکسررکی ہٹن،وانڈرزفٹبال ٹیم کے کپتان کیون ڈیوس اور عامرخان کے کزن انگلش کرکٹر ساجد محمودسمیت نامور شخصیات شامل تھیں۔
فریال کاکہناہے کہ وہ نیویارک پیداہوئیں اور وہیں پلی بڑھی ہیں،انکے والد کا خاندان پاکستان سے تعلق رکھتا ہے۔ عامرخان اسٹارباکسر ہیں لیکن وہ کبھی انکی فائٹ نہیں دیکھیں گی۔وہ انہیں کسی سے مارکھاتے نہیں دیکھ سکتیں۔ عامرخان نے کہا کہ باکسنگ انکی زندگی ہے اور وہ اسی کی وجہ سے آج اس مقا م پر ہیں۔