باکسنگ رنگ میں ناک آؤٹ ہونے پر فلپائنی باکسر دلبرداشتہ

Boxing

Boxing

باکسنگ رنگ میں کھلاڑی ناک آؤٹ ہوتے ہی رہتے ہیں لیکن فلپائن کے مینی پیکی او اپنے مداحوں کو مایوس کرنے پر اتنے دلبرداشتہ ہوئے کہ جذبات پر قابو نہ رکھ سکے۔ لاس ویگاس رواں ہفتے مینی پیکی او اور یان مینئیول مارکیز کے درمیان نان ٹائٹل ویلٹر ویٹ فائٹ ہوئی۔

میکسیکن حریف کے خلاف مسلسل تین کامیابیوں کی وجہ سے پیکی او کا پلڑا بھاری تھا لیکن مارکیز نے حریف باکسر کو چھٹے رانڈ میں ناک آؤٹ کرکے سب کو حیران کر دیا۔ ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران مینی پیکی او نے کہا کہ انہیں شکست کا اتنا افسوس نہیں جتنا اپنے ہم وطنوں اور مداحوں کو دکھ پہنچانے کا دکھ ہے۔

اس موقع پر پیکی او جذبات پر قابو نہ رکھتے ہوئے آبدیدہ بھی ہوگئے اور اپنی اہلیہ کے ساتھ ساتھ رونے لگے۔ پیکی او نے مزید کہا کہ وہ ریٹائرمنٹ نہیں لیں گے اور جلد ہی رنگ میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔