باکسنگ: پیٹرسن سے ری میچ کیلئے زیادہ بہتر تیار ہیں۔ عامر خان

amir khan

amir khan

پاکستان: (جیو ڈیسک) باکسر عامر خان کا دعوی ہے کہ وہ لیمونٹ پیٹرسن کے مقابلے میں ری میچ کیلئے زیادہ بہتر طور پر تیار ہیں۔

عامر خان دسمبر میں متنازعہ فائٹ میں پیٹرسن کے ہاتھوں آئی بی ایف اور ڈبلیو بی سی لائٹ ویلٹر بیلٹ گنوابیٹھے تھے۔ عامر خان اور ان کے ٹرینر فریڈی روچ کا کہنا ہے کہ وہ گذشتہ فائٹ میں اپنی غلطیوں کو نہیں دہرائیں گے۔

دسمبرکی ٹائٹل فائٹ میں وہ بیشتر وقت رنگ کے وسط ہی میں رہے تھیلیکن انیس مئی کیجوابی مقابلے کی انہوں نے بھرپور تیاری کی ہے جس میں وہ مختلف حکمت عملی اپنائیں گے اور زیادہ متحرک رہیں گے اور اپنے کھوئے ہوئے اعزاز واپس حاصل کر لیں گے۔