بجلی بحران شدید ہوگیا ، چھٹی کے روز بھی مسلسل تین تین گھنٹے لوڈ شیڈنگ

Lahore Load Shedding

Lahore Load Shedding

لاہور(جیوڈیسک) لاہور بجلی بحران پر قابو نہ پایا جا سکا، چھٹی کے روز بھی مسلسل تین تین گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ ، شائقین پاک بھارت میچ دیکھنے سے محروم ہیں ۔ این ٹی ڈی سی ذرائع کے مطابق چھٹی کے روز بھی بجلی کا شارٹ فال ساڑھے پانچ ہزار میگاواٹ سے زیادہ ہے جس کی وجہ سے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے ۔

لاہور میں بھی کئی علاقوں میں مسلسل تین تین گھنٹے بجلی بند کی جا رہی ہے اور بجلی کی بندش کا دورانیہ چودہ گھنٹے تک پہنچ چکا ہے جبکہ دیہی علاقوں میں اٹھارہ گھنٹے تک بجلی بند کی جا رہی ہے ذرائع کے مطابق پن بجلی کی پیداوار ڈیموں سے پانی کا اخراج نہ ہونے کی وجہ سے صرف سات سو میگاواٹ ہے جبکہ بجلی کی کل پیداوار سات ہزار میگاواٹ ہے حکام کے مطابق بجلی کا بحران مزید ایک ماہ تک جاری رہنے کا امکان ہے۔