بدر میاں داد

 

Badar Miandad

Badar Miandad

نام :: بدر میاں داد

تاریخ پیداءش :: 1962

2/04/2007 :: تاریخ وفات

وجھ شھرت :: قوال

بدر میاں داد پنجاب کے قصبہ پاکپتن میں پیدا ہوئے۔ بدر میاں داد معروف قوال نصرت علی خان کے ماموں زاد بھائی تھے۔ ان کے والد میاں داد بھی قوال تھے۔ ان کا گھرانہ سینکڑوں سال سے موسیقی کے فن سے وابستہ ہے۔

بدر میاں دادگھرانہ سینکڑوں سال سے موسیقی کے فن سے وابستہ ہے۔ شروع میں ان کی گائیکی زیادہ تر ریڈیو ملتان سے نشر ہوتی رہی۔ بدر میاں داد نے اپنے بھائی شیر میاں داد کے ساتھ مل کر گائیکی کا آغاز کیا تھا، لیکن دس سال پہلے دونوں بھائی الگ ہوگئے۔

بدر میاں داد کی ایک سو سے زیادہ البم جاری ہوچکے ہیں۔ انہوں نے ایک بھارتی فلم کے لیے گانے بھی گائے تھے۔ چند سال پہلے انہوں نے گلوکار سریش بابا ورما کے ساتھ مل کر کلاسیکی اور جدید طرز کی موسیقی کے امتزاج سے ایک نئی البم جاری کی تھی جو بہت مقبول ہوئی تھی۔لاہور میں دل کے عارضے کی وجہ سے ان کا انتقال ہوا۔