بدر کی چھٹی ، امین فہیم صدر پی پی ، راجہ پرویز سیکرٹری جنرل منتخب

Amin Fahim

Amin Fahim

کراچی (جیوڈیسک) مخدوم امین فہیم کو آئندہ مدت کے لیے بھی پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کا صدر منتخب کر لیا گیا ہے۔ جبکہ جہانگیر بدر کی جگہ وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف پارٹی کے سیکرٹری جنرل ہوں گے۔

پیپلز پارٹی کے تنظیمی انتخابات بلاول ہاوس کراچی میں ہوئے۔اس موقع پر الیکشن کمشنر کے فرائض وزیرقانون فاروق نائیک نے سرانجام دیے۔ مخدوم امین فہیم اور راجہ پرویز اشرف کو آئندہ مدت کے لیے بھی صدر اور جنرل سیکرٹری چن لیا گیا ہے۔

منظور وٹو پنجاب ، قائم علی شاہ سندھ ، انور سیف اللہ خیبر پختونخوا اور صادق عمرانی بلوچستان کے صوبائی صدور منتخب ہوئے۔ بے نظیر بھٹو کا بنایا پارٹی کا مرکزی سیٹ اپ برقرار رکھا گیا ہے۔ الیکشن میں صوبائی سطح پرنامزد عہدیداروں کو باضابطہ منتخب کیا گیا ہے۔ نومنتخب عہدیداروں کے انتخاب کا باضابطہ نوٹیفکیشن آج جاری کیا جائے گا۔