بدین کے حلقہ پی ایس57 کیلئے ضمنی انتخابات کے شیڈول کا اعلان

badin polling

badin polling

الیکشن کمیشن نے سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا کے مستعفی ہونے کے بعد خالی ہونے والی بدین کی نشست پر ضمنی انتخابات پندرہ فروری کو کرانے کا اعلان کیا ہے۔ ضمنی انتخابات کیلئے امیدوار بارہ اور تیرہ جنوری کو کاغذات نامزدگی جمع کراسکیں گے ۔
امیدواروں کی حتمی فہرست پچیس جنوری کوآ ویزاں کی جائے گی جبکہ پولنگ پندرہ فروری کو ہو گی۔ یہ نشست گزشتہ سال انتیس اگست کو سندھ کے سابق وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا کے مستعفی ہونے کے بعد خالی ہوئی تھی۔