برسبین ٹینس ،کیرولین وزنیاکی اور سامنتھا اسٹوسر ایونٹ سے باہر

Caroline Wozniacki

Caroline Wozniacki

برسبین ٹینس (جیوڈیسک) سال دوہزار تیرہ کے پہلے گرینڈ سلیم ایونٹ آسٹریلین اوپن کیلئے کھیلے جا رہے برسبین ٹینس کے پہلے رانڈ میں سابق عالمی نمبر ایک کیرولین وزنیاکی شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔

ویمنز سنگلز کے پہلے رانڈ میں سابق عالمی نمبر ایک ڈنمارک کی کیرولین وزنیاکی کا مقابلہ روس کی غیر معروف کھلاڑی کے نیا پرواک سے ہوا۔ تین سیٹس تک کھیلے گئے مقابلے میں ڈینش کھلاڑی کو دو ایک سے اپ سیٹ شکست ہوئی۔ پہلا سیٹ وزنیاکی نے چھ دو پوائنٹس سے جیتا،پرواک نے دوسرا سیٹ چھ تین سے جیت کر مقابلہ برابر کر دیا۔ تیسرے اور آخری سیٹ کا فیصلہ ٹائی بریکر پر ہوا۔ روسی کھلاڑی نے سات چھ سے کامیاب رہ کر اگلے رانڈ میں جگہ بنائی۔

سابق یو ایس چیمپیئن آسٹریلیا کی سامنتھا اسوسٹر بھی ایونٹ سے باہر ہو گئیں۔ اسٹوسر کو سوئیڈن کی صوفیا ارو ڈسن نے سات چھ اور سات پانچ سے شکست دی۔