برطانیہ کی پاکستان میں اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت

Britain Pakistan

Britain Pakistan

برطانیہ (جیوڈیسک) برطانوی حکومت نے پاکستان میں اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی ہے۔ برطانوی وزارت خارجہ نے اپنے شہریوں کو ہدایت دی ہے کہ محرم کے ایام میں شمالی علاقہ جات اور فاٹا کے سفر سے گریز کریں۔ برطانوی شہریوں کو پشاور، چارسدہ، کوہاٹ، ٹانک، ڈیرہ اسماعیل خان، لکی مروت اور بنوں کا سفر نہ کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

برطانوی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ محرم کے ایام میں اس کے شہریوں کو اغوا کیا جا سکتا ہے۔ اسی لئے برطانوی باشندے پر ہجوم مقامات پر جانے سے پرہیز کریں۔