برگر لپیٹنے کے کاغذ کو کھایا بھی جا سکتا ہے

Brazil

Brazil

برازیل (جیوڈیسک) برازیل میں برگر لپیٹنے کے لئے ایک ایسا کاغذ ایجاد کیا گیا ہے ، جسے برگر کھانے کے بعد کھایا جا سکتا ہے، اس منفرد ایجاد کو لوگ پسند کر رہے ہیں۔

برازیل میں آج کل کاغذ کے ساتھ کھایا جانے والا برگر بہت مشہور ہو رہا ہے۔ جی ہاں ناظرین برازیل کے ایک ریسٹورنٹ میں برگر لپیٹنے کے لیے ایسا کاغذ استعمال کیا جارہا ہے جسے برگر کے ساتھ کھایا جا سکتا ہے۔ یہ منفر ایجاد ماحول، دوستی اور ری سائیکلنگ کے خرچے سے بچنے کے لیے متعارف کرائی گئی ہے۔ پیکنگ کے لیے استعمال کیا جانے والا کاغذ سفید رنگ کا ہے اور اس کاغذ کا اپنا کوئی ذائقہ نہیں، نظام ہاضمہ پر بھی اس کے مضر اثرات نہیں ہوتے۔

برازیلین عوام نے اس منفرد ایجاد کو بہت پسند کیا ہے۔ اس ایجاد کے ذریعے لوگوں کے برگر کا کوئی بھی ٹکڑا کوڑے کی نظر نہیں ہوتا۔ بوب نامی برازیلین ریسٹورنٹ نے متعلقہ اداروں سے منفرد ایجاد پیش کرنے کی اجازت چاہی اور ان اداروں نے کچھ لیب ٹیسٹ کے بعد اس ایجاد کو ماحول دوست قرار دیا۔