بریٹ لی کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

Brett Lee

Brett Lee

آسٹریلیا (جیو ڈیسک) آسٹریلیا کے تیز ترین بولر بریٹ لی نے انٹرنیشنل کرکٹ کوخیرباد کہہ دیا ہے۔انھوں نے اپنی کرکٹ کو بگ بیش لیگ اور آئی پی ایل تک محدود کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔ بیٹسمینوں کیلئے خطرہ سمجھے جانے والے آسٹریلوی فاسٹ بولر نے پنڈلی کی انجری کے باعث انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کااعلان کیا ہے۔ وہ دورہ انگلینڈ میں شامل ون ڈے سیریز کے دوران زخمی ہوگئے تھے۔ بریٹ لی نے دوہزار دس میں ٹیسٹ کرکٹ س یریٹائر ہونے کے بعد مختصر فارمیٹ تک محدود ہوگئے تھے۔

بریٹ لی کا کہنا ہے کہ وہ کئی روز سے فیصلہ کرنیکا سوچ رہے تھے،انجری کے باعث کھیلنا مشکل ہوگیا تھا۔ انہوں نے مزیدکہا کہ درست وقت میں ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرکے نوجوان بولرز کیلئیراہ ہموارکی ہے تاکہ وہ ملک کی نمائندگی کرسکیں۔

بریٹ لی نے چوہتر ٹیسٹ میچز میں تین سو دس وکٹیں حاصل کی۔ انہوں نے دوسواکیس ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں تین سو اسی کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں وہ پچیس میچوں میں اٹھائیس کھلاڑی آوٹ کرچکے ہیں۔ بطور بیٹسمین انھوں نے ٹیسٹ میں پانچ اور ون ڈے میں تین نصف سنچریاں بھی اسکور کی ہیں۔