بریگیڈیئر علی نے ملٹری کورٹ ٹرائل کا بائیکاٹ کر دیا

brigadier ali

brigadier ali

پاکستان: (جیو ڈیسک) بریگیڈیر علی نے اپنی مرضی کا وکیل کرنے کی اجازت نہ دینے پر ملٹری کورٹ ٹرائل کا بائیکاٹ کر دیا ہے۔

بریگیڈیر علی کے وکیل کرنل ریٹائرڈ انعام الرحیم نے ذرائع کو بتا یا کہ ملٹری کورٹ میں بریگیڈیر علی کو اپنی مرضی کا وکیل کرنے کی اجازت نہیں دی گئی جس پر انھوں نے ٹرائل کا بائیکاٹ کیا۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے کیس بنایا وہی وکیل مقرر نہیں کر سکتے۔

کرنل ریٹائرڈ انعام الرحیم نے بتایا کہ ملٹری حکام کو خط لکھا جائے گا کہ بریگیڈیر علی کو اپنی مرضی کا وکیل کرنے کی اجازت دی جائے۔