آئندہ انتخابات میں پیپلز پارٹی کا سیاسی خاتمہ ہوجائیگا، شہباز

Mian Shahbaz Sharif

Mian Shahbaz Sharif

وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں پیپلز پارٹی کا سیاسی خاتمہ ہوجائیگا،اصغر خان کیس میں عدالت عظمی نے کسی سیاستدان کے متعلق کوئی بات نہیں کی،یہ کہا ہے کہ سیاستدانوں نے حلف کی پاسداری نہیں کی۔ عارف والا میں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات ڈاکٹر فرخ جاوید کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شہاز شریف کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے حکمرانوں نے ملک و قوم کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا ہے،قومی اداروں کو کنگال کردیا گیا ہے،انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان اور آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کی طرف سے ایسی کوئی بات نہیں کہی گئی ،جس سے یہ شائبہ ہوکہ ان کا بیان غیر آئینی ہے،،انہوں نے کہا کہ اصغر خان کیس میں عدالت عظمی نے یہ کہا ہے کہ سیاستدانوں نے حلف کی پاسداری نہیں کی،بغیر ثبوت عدالت کے فیصلے پر بات کرنا ٹھیک نہیں ہے۔