بلوچستان، مختلف حادثات میں سات جاں بحق

balochistan

balochistan

مستونگ، نوشکی، خضدار اور ژوب کے علاقوں میں مختلف حادثات میں 7 افراد ہلاک اور 31 افراد زخمی ہوگئے۔ مستونگ میں تیز رفتار مسافر بس الٹنے سے 5 خواتین سمیت 12 افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال پہنچادیا گیا جبکہ دوسرے واقعہ میں دشت کے علاقے میں اسپلنجی سے کوئٹہ جانے والی ویگن اورٹریکٹر میں تصادم کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال پہنچا دیا گیا۔ نوشکی کے علاقے احمدوال پھاٹک کے قریب آر سی ڈی شاہراہ پر تیز رفتار گاڑی الٹنے کے نتیجے میں ایک شخص وحید احمد ہلاک جبکہ 7 افراد ناصر، رشید احمد، ریاض احمد، سعیداحمد، وحید جان ، صلاح الدین اور عبدالغنی شدید زخمی ہو گئے۔
جبکہ احمد وال کے علاقے ہی میں تیز رفتار موٹر سائیکل اور جیپ میں تصادم کے نتیجے میں ولی محمد اورعطا الحق شدید زخمی ہوگئے کلی محمد حسنی میں معمولی تکرار پر خنجر کے وار سے شمس الحق اور اس کا بھائی زخمی ہوگئے۔ کلی پتکین میں زمین کے تنازعے پر تصادم کے نتیجے میں پتھر لگنے سے دو افراد زخمی ہوگئے نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی۔