بلوچستان ، خسرہ سے نمٹنے کے لئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کا فیصلہ

Balochistsan Measles

Balochistsan Measles

بلوچستان (جیوڈیسک) سیکریڑی صحت بلوچستان نصیب اللہ بازئی نے کہا کہ صوبے میں صحت کی سہولتوں کی بہتری اور خسرہ کی وبا پر قابو پانے کیلئے اقدامات کو یقینی بنائیں گے۔

کوئٹہ میں اعلی سطح کے اجلاس میں خسرہ کی وبا کے حوالے سے امور کا جائزہ لیا گیا۔ ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ نے بتایا کہ گذشتہ سال 31 دسمبر تک صوبہ بھر میں خسرہ کے ایک ہزار آٹھ سو تینتیس کیسز سامنے آئے جن میں سے 31 بچے وفات پا گئے۔

گذشتہ 20 روز کے دوران کوئٹہ جعفر آباد، نصیر آباد، جھل مگسی، سبی سمیت 16 اضلاع میں خسرہ کے چار سو چوراسی کیسز سامنے آئے جن میں سے 32 بچے وفات پا گئے۔ صوبے میں خسرہ کی بیماری سے بچا کی ویکسین وافر مقدار میں دستیاب ہے جو تمام متاثرہ اضلاع کو فراہم کی جا رہی ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ خسرہ کی وبا پر قابو پانے کیلئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں گے۔