بلوچستان بدامنی کیس، 3 لاپتہ افراد کو پیش کر دیا گیا

High Court

High Court

کوئٹہ : (جیو ڈیسک) بلوچستان میں بدامنی کیس کی سماعت سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری میں شروع ہو گئی ہے۔ سماعت چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں 3 رکنی وفد کر رہا ہے۔

سپریم کورٹ نے گزشتہ روز تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کو لاپتہ افراد کو آج پیش کرنے کا حکم دیا ہوا۔ ذرائع کے مطابق گیارہ اپریل کو کوئٹہ کے نواحی علاقے مارواڑ سے لاپتا ہونے والے سات افراد میں سے تین اپنے گھروں کو پہنچ گئے ہیں۔ ان افراد کو آج سپریم کورٹ میں پیش کیا گیا۔ لاپتہ افراد کے لواحقین کی ایک تنظیم کے مطابق عبدالکریم، دوہا اور سفر خان گزشتہ رات اپنے گھروں کو پہنچ گئے۔ ان کے مطابق انہیں شہر کے مختلف علاقوں میں چھوڑا گیا تھا جبکہ ان کے چار ساتھی ابھی تک لاپتہ ہیں۔