بلوچستان کامسئلہ، حل نکالنے کیلئے وزیراعظم کے گورنر ہاوٴس میں صلاح مشورے

Raja Pervaiz Ashraf

Raja Pervaiz Ashraf

کوئٹہ… بلوچستان کے مسئلے کا حل نکالنے کے لئے قانونی مشاورت جاری ہے، بلوچستان کی صورتحال پر وزیراعظم کی اتحادی جماعتوں کے رہنماوٴں سے مشاورت جاری ہے ،

قانونی مشاورت میں بلوچستان کے مسئلے کے حل کیلیے مختلف آپشنز زیر غور ہیں جس میں وزیر اعلیٰ بلوچستان اسلم رئیسانی سے استعفیٰ طلب کیا جانا بھی شامل ہیں، مشاورت میں آئین کے آرٹیکل 148(3)، 234،232اور 245 کے استعمال پر غور کیا جا رہا ہے۔

اِس کے علاوہ بلوچستان میں گورنر راج کے نفاذمیں حائل آئینی پیچیدگیوں پر بھی غورجاری ہے، بلوچستان حکومت کے مستقبل کے بارے میں فیصلہ کسی بھی وقت کیا جاسکتا ہے۔

الطاف حسین، چودھری شجاعت کا حکومت کی برطرفی اور گورنرراج کے نفاذ کا مطالبہ کیا ہے۔

وزیر اعظم کی تمام اسٹیک ہولڈرسے مشاورتمکمل کرلی ہے اور حتمی فیصلہ کسی بھی لمحے متوقع ہے۔