بلوچوں پر مظالم کا ازالہ کرنا ہو گا، معافی مانگنا کافی نہیں۔ نواز شریف

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان میں حالات بہت گھمبیر ہیں، جنہیں بہتر کرنے کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔ جدہ میں پاکستانی صحافیوں سے بات کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ بلوچستان کے حالات انتہائی خراب ہو رہے ہیں۔ اور صورتحال مشرقی پاکستان جیسی ہوتی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں عملی اقدامات اور بلوچ قیادت کو اعتماد میں لینے کی ضرورت ہے، بلوچوں پر ہونے والے مظالم کا ازالہ کرنا ہو گا، صرف معافی مانگنا کافی نہیں۔

نواز شریف نے کہا کہ حالات بہتر کرنے کے لیے بلوچوں کے ساتھ ہونے والے مظالم کی تلافی بھی کرنی چاہئے۔ بلوچستان پر امریکی قرارداد پاکستان کے داخلی معاملات میں مداخلت ہے۔ لیکن موجودہ حالات بہتر کرنے کے لئے ہمیں اپنے گریبانوں میں جھانکنا ہو گا۔