بندوق کی نوک پر شریعت نافذ کرنے والوں کے مخالف ہیں۔ فضل الرحمان

fazalu

fazalu

مینگورہ : (جیو ڈیسک) جمیعت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہ ہے کہ بندوق کی نوک پر شریعت نافذکرنے والوں کی مخالفت کی ہے اور کرتے رہیں گے،ساتھ ہی دہشتگردی کے نام پردینی مدارس کے خلاف ہونے والی سازشوں کا بھی مقابلہ کریں گے۔

جمعیت علمااسلام کے قائد مولانافضل الرحمان نے شیخ الہند کانفرنس سے مینگورہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پہلے بھی بندوق کی نوک پر شریعت نافذکرنے والوں کی مخالفت کی تھی اور آج بھی کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اہم اداروں کی اہمیت کوتسلیم کرتے ہیں مگراس بات کیلیئیتیار نہیں کہ ملک کی بچت کا وافرحصہ چند مخصوص اداروں کو دیدیا جائے۔

ان کا کہنا تھا آج حکمران عوامی مسائل کے حل کی بجائے ذاتی مفادات کے حصول میں مصروف ہیں اسی وجہ سے ایک صوبہ میں ملک سے علیحدگی کی باتیں کی جارہی ہیں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ کہا ہے جتنے ترقیاتی کام ایم ایم اے حکومت نے کئے وہ اس سے پہلے اور بعد میں کسی بھی حکومت نے نہیں کئے ہیں۔