بنوں : مشرف پر حملے کا ملزم بھی فرار ہو گیا، وزیر اطلاعات خیبرپختواہ

Mian Iftikhar

Mian Iftikhar

بنوں : (جیو ڈیسک)وزیراطلاعات خیبرپختونخوا میاں افتخار کہتے ہیں بنوں جیل سے مشرف پر حملے کا ملزم بھی فرار ہوگیا۔ طالبان ترجمان کا کہنا ہے کہ مقامی اور غیر ملکی ساتھی فرار کرالئے۔ سرکاری حکام کہتے ہیں فرار ہونے والوں کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔بنوں جیل سے فرار ہونے والوں کے متعلق خصوصی گفتگو میں وزیراطلاعات خیبرپختونخوا میاں افتخار نے بتایا جیل میں پرویز مشرف پر حملہ کرنے والا ملزم بھی موجود تھا جو فرار ہو گیا ہے۔

قائم مقام ڈی پی او بنوں شفیق وزیر کا کہنا ہے سینٹرل جیل پر حملے کرنے والے بہت بڑی تعداد میں تھے۔ کمشنر بنوں عبداللہ خان محسود نے کہا ہے جیل سے فرار ہونے قیدیوں کی جلد گرفتاری کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔ سپرنٹینڈنٹ جیل بنوں زاہد خان نے کہا ہے فرار ہونے والے قیدی رضا کارانہ گرفتاری دے دیں تو انھیں رعایت دی جائے گی۔ سرکاری حکام کا کہنا ہے واقعے کے بعد پولیس کو ہائی الرٹ اور علاقے کی سیکیورٹی بڑھادی گئی ہے۔