بنوں میں فائرنگ کا تبادلہ، 2 دہشت گرد ہلاک، پولیس اہلکار جاں بحق

Bannu

Bannu

بنوں بنوں میں پولیس اور شدت پسندوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد مارے گئے ، پولیس نے دعوی کیا ہے کہ مرنے والوں میں بیت اللہ محسود کا بھانجا بھی شامل ہے جبکہ واقعے میں ایک پولیس اہلکار بھی جاں بحق ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق بنوں میں آبشار چوک کے قریب پولیس اور شدت پسندوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، مرنے والوں میں کالعدم تحریک طالبان کے سابق سربراہ بیت اللہ محسود کا بھانجا ابراہیم بھی شامل ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ایک پولیس اہلکار بھی جاں بحق ہوا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں سے 4 کلاشنکوف، 4 ہینڈ گرنیڈ، 2 وائر لیس سیٹ، 2 پستول اور 12 میگزین برآمد ہوئے ہیں، واقعے کے بعد آبشار چوک کے اطراف میں پولیس نے سرچ آپریشن شروع کردیا۔