بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر نظم الحسن کا مصالحتی دورہ بھارت

Nazmul Hasan

Nazmul Hasan

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر نظم الحسن اتوار کو دھلی ون ڈے میچ کے دوران پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ذکاء اشرف سے ملاقات کریں گے اور بنگلہ دیش ٹیم کے پاکستان نہ آنے کی وجوھات پر قائل کرنے کے کوشش کریں گے۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈز کے تعلقات میں خاصی کشیدگی آئی ہے جس کی وجہ بنگلہ دیش کا اپنی ٹیم کو پاکستان نہ بھیجنا ہے۔

بنگلہ دیش کے فیصلہ کے بعد پاکستان نے اپنے کھلاڑیوں کو بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں نہ بھیجنے کی دھمکی دی تھی۔ اس تمام صورتحال پر بات چیت کے لئے بی سی بی کے صدر نظم الحسن اتوار کو پاک بھارت ون ڈے میچ کے دوران میں ذکاء اشرف سے ملاقات کریں گے۔

بنگلہ دیش میڈیا کے مطابق نظم الحسن بنگلہ دیش ٹیم کے پاکستان نہ آنے کی وجوہات پر ذکاء اشرف کو قائل کرنے کی کوشش کریں گے اور پاکستان سے اپنے کھلاڑی بنگلہ دیش لیگ میں بھیجنے کی درخواست بھی کریں گے۔