بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کومکمل سیکورٹی کی ضمانت دیتے ہیں، رحمان ملک

Rehman Malik

Rehman Malik

اسلام آباد:( جیو ڈیسک) وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ ملک میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات کو بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کی سیکورٹی کے ساتھ نہ جوڑا جائے۔ اسلام آباد میں چیئرمین پی سی بی چوہدری ذکا اشرف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے واقعات کے باوجود وہ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کو مکمل سیکورٹی کی ضمانت دیتے ہیں۔ مہمان ٹیم کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے تمام صوبائی پولیس سربراہان سمیت حساس اداروں کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔