بون کانفرنس : پاکستان سے بائیکاٹ کا فیصلہ وآپس لینے کی درخواست

Karzai

Karzai

اسلام آباد : افغانستان نے پاکستان سے بون کانفرنس کے بائیکاٹ کا فیصلہ واپس لینے کی درخواست کردی۔ اینجلا مرکل کہتی ہیں اسلام آباد کے فیصلے سے افسوس ہوا۔ امید ہے پاکستان کانفرنس میں شرکت کرے گا۔ مہمند ایجنسی پر نیٹو حملے کے بعد بون کانفرنس میں عدم شرکت کے اعلان پر افغان صدر حامد کرزئی نے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو فون کیا اور درخواست کی پاکستان بائیکاٹ نہ کرے۔ بون کانفرنس افغانستان میں امن اور استحکام کیلئے ضروری ہے۔ پاکستان بائیکاٹ کا فیصلہ واپس لے۔ ادھر برلن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جرمن چانسلر اینجلا مرکل نے نیٹوحملے میں پاکستانی فوجیوں کے جانی نقصان پر اظہار افسوس کیا۔
جرمن چانسلر کا کہنا تھا بون کانفرنس کے بائیکاٹ کے فیصلے پر انہیں مایوسی ہوئی۔ جرمنی چاہتا ہے اسلام آباد اپنا فیصلہ واپس لے۔ اینجلا مرکل نے کہا پاکستان کو بون کانفرنس میں لانے کیلئے جرمنی ہرممکن کوشش کرے گا۔