بھارت، یورو زون کو 10 ارب ڈالرز دینے کا وعدہ پورا نہیں کر سکے گا

Manmohan Singh

Manmohan Singh

میکسیکو : (جیو ڈیسک) بھارت یورو زون کے لئے10 ارب ڈالرز فنڈز دینے کا وعدہ ممکنہ طور پر پورا نہیں کر سکے گا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم من موہن سنگھ سے گزشتہ روز جی 20 سربراہی کانفرنس کے دوران آئی ایم ایف کی جانب سے یوروزون کے لئے قائم کردہ بیل آٹ فنڈ میں 10 ارب ڈالرز دینے کا وعدہ کیا تھا تاہم جب تک عالمی معاشی صورتحال میں بہتری پیدا نہیں ہوئی۔ یہ ممکن دکھائی نہیں دیتا کہ یہ وعدہ پورا کیا جا سکے۔