بھارتی آرمی چیف سمیت11 جنرلز پر1 ارب روپے کی خورد برد کا الزام

Bikram Singh

Bikram Singh

بھارت (جیوڈیسک) بھارتی آرمی چیف جنرل بکرم سنگھ سمیت گیارہ جرنلز پر سو کروڑ روپے ضائع اور خورد برد کرنے کا الزام عائد کیاگیا ہے۔بھارتی ذرائع کے مطابق دفاع کی سالانہ آڈٹ رپورٹ میں بھارتی آرمی چیف جرنل برکرم سنگھ، ان کے جان نشین جنرل وی کے سنگھ اور دیگر نو جنرلز پر دو سال کیدوران سو کروڑ روپے ضائع کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ آڈٹ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پیسہ غیر معیاری اسلحہ کی خرید و فروخت میں میں استعمال کیا گیا۔

آڈٹ رپورٹ کے مطابق اسلحہ کی خریداری میں ملٹری انٹیلیجنس اور ڈی جی انفارمیشن کی جاری ہدایات کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق غیر ملکی اسلحہ کی زیادہ تر خریداری بھارتی ایجنٹس سے کی گئی ہے۔ دفاعی امور کے وزیر اے کے اینتھونی نے ہدایت کی ہے کہ پیسہ کے استعمال کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی۔ دوسری جانب بھارتی آرمی نے تمام تر الزامات کو مسترد کر دیا ہے اور ان کے بے بنیاد قرار دیا ہے۔