بھارتی فلم دبنگ ٹو پاکستان میں بھی ریلیز

Dabangg 2

Dabangg 2

بھارتی فلم دبنگ ٹو پاکستان میں بھی ریلیز کر دی گئی لاہور میں منعقدہ فلم کے پریمیر شو میں معروف گلوکار راحت فتح علی خاں نے فیملی کے ہمراہ شرکت کی۔

بھارتی فلم دبنگ میں راحت فتح علی خاں کے گیت تیرے مست مست دونین کی دھوم ابھی ماند نہیں پڑی تھی کہ دبنگ ٹو میں ان کا گیت دغا باز نیناں سٹریٹ سانگ بن گیا جس کی وجہ سے ارباز خان پروڈکشن فلم کی بھرپور کامیابی کیلئے پرامید ہے۔

لاہورکے پی اے ایف سینما میں دبنگ ٹو کا پریمیر شو منعقد کیا گیا جس میں بھارتی فلموں کی کامیابی کی ضمانت سمجھے جانیوالے گلوکار راحت فتح علی خاں نے شرکت کی ان کا کہنا تھا کہ وہ بائیس سال بعد کسی سینما گھر آئے ہیں۔ شائقین فلم راحت کی گائیکی کے ساتھ ساتھ سلمان اور سوناکشی سنہا کی ادکاری سے بھی محظوظ ہوئے کرینہ کپور کے آئٹم سانگ پر تو منچلے سیٹیاں بجاتے رہے۔