بھارتی وزیر خارجہ 7 ستمبر سے پاکستان کا دورہ کریں گے

SM Karishna

SM Karishna

بھارت (جیوڈیسک) بھارتی وزیرخارجہ ایس ایم کرشنا سات سے نو ستمبرکو پاکستان کادورہ کریں گے۔ پاکستان اور بھارت کے وزارت خارجہ سطح کے مذاکرات آٹھ ستمبر کو ہوں گے۔دفترخارجہ کے مطابق جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک بھارت وزرا خارجہ کے درمیان مذاکرات آٹھ ستمبر کو اسلام آباد میں ہونگے۔ وزرا خارجہ کی ملاقات سے پہلے دونوں ممالک کے سیکرٹریزخارجہ بھی ملاقات کریں گے ۔

حنا ربانی کھر اور ایس ایم کرشنا پاک بھارت وزرا خارجہ مشترکہ کمیشن کی مشترکہ صدارت بھی کریں گے۔ پاکستان اوربھارت کے وزرا خارجہ کے درمیان ملاقات میں سرکریک سیاچن اور مسئلہ کشمیر سمیت تمام اہم معاملات پرمذاکرات کا جائزہ لیا جائے گا۔